خبرنامہ پنجاب

قصور: زینب کے والد نے ہراساں کرنے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

قصور: زینب کے

قصور: زینب کے والد نے ہراساں کرنے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

لاہور:(ملت آن لائن) قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی ننھی زینب کے والد نے مجرم کے اہلخانہ کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ مقتول زینب کے والد امین انصاری نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست جمع کرادی جس میں موقف اختیار کیا کہ ان کی بیٹی کے قاتل عمران کے اہلخانہ انہیں ہراساں کر رہے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مجرم عمران کے سہولت کاروں سے متعلق تفتیش نہیں کی گئی اس لئے انہیں بھی شامل تفتیش کیا جائے۔ سپریم کورٹ رجسٹری آمد کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے امین انصار کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے ملنے آیا ہوں، زینب کے قاتل کو ملنے والی سزا پر مطمئن نہیں، مجرم عمران کو سر عام پھانسی ہی نہیں بلکہ سنگسار کیا جائے۔