خبرنامہ پنجاب

لاہو، سٹی 42 ٹی وی چینل کے دفتر کے قریب فائرنگ

لاہور:(اے پی پی)لاہور میں جیل روڈ پر نامعلوم افراد سٹی 42 ٹی وی چینل کے دفتر کے قریب فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔
ایس پی انوسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن فیصل مختار کے مطابق جیل روڈ پر 3 سے 4 موٹر سائیکل سواروں نے سٹی 42 کےدفتر کے قریب ہوائی فائرنگ کی، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔