خبرنامہ پنجاب

لاہور،شوہرنےگلا دبا کربیوی کوموت کےگھاٹ اتاردیا

لاہور(آئی این پی )شاہدرہ کے علاقے میں شوہر نے گلہ دبا کر بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا،مقتولہ ایک بچے کی ماں تھی،جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پنڈداد روڈ کشمیر بلاک کی جمیلہ کا اپنے خاوند عزیز اللہ سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا جس پر غصے میں آکر شوہر نے اپنی بیوی کا گلا دبا دیا جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگئی جب کہ ملزم فرار ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے نعش مردہ خانے منتقل کردی۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر23 سال تھی اور وہ ایک بچے کی ماں تھی جب کہ مقتولہ کے والدین مانسہرہ کے رہائشی ہیں جنہیں واقعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے اور ورثا کی آمد کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔