خبرنامہ پنجاب

لاہور:مکان کی چھت گرنےسے6 افراد زخمی

لاہور: (آئی این پی) لاہور میں خستہ حال مکان کی چھت اپنے ہی مکینوں پر آگری، ملبے تلے دب کر چھ افراد زخمی ہو گئے ۔ لاہور کے علاقے پرانا راوی پل پھاٹک نمبر پانچ کے قریب گھر کے مکین بے خبر سوئے ہوئے تھے کہ چھت اچانک اوپر آگری جس سے چھ افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے ۔ زخمی ہونے والوں میں تین سالہ علیشا ، آٹھ سالہ زینت ، بائیس سالہ آسیہ ، انچاس سالہ زینب ، پینتیس سالہ عمر اور تیس سالہ آصف شامل ہے جو اب میوہسپتال میں زیرعلاج ہیں ۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ملبے سے نکالا ۔ ان کا کہنا ہے گزشتہ روز ہونے والی بارش نے چھت کو کمزور کر دیا تھا ۔