خبرنامہ پنجاب

لاہورمیں موسلا دھاربارش نشیبی علاقوں میں پانی جمع

لاہور: (آئی این پی) لاہورکےمختلف علاقوں میں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ دفاتر اور اسکول جانیوالے بھی تاخیر سے پہنچے ۔ موسم کی خبر دینے والے کا کہنا ہے بارش کا یہ سلسلہ تین روز تک تک جاری رہے گا ۔ لاہور میں صبح ہوتے ہی کالی گھٹائیں چھائیں ۔ بعد میں تیز ہواؤں نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لیا اور پھر تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا اور ٹھنڈک کا احساس ہونے لگا ۔ بارش کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ دفاتر اور اسکول جانیوالے بھی تاخیر سے پہنچے ۔ سڑکیں ایک بار پھر تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں کینال روڈ کے انڈر پاسز میں بارش سے بچنے کیلئے لوگوں کا رش لگ گیا ۔ جوہر ٹاؤن ، کینٹ ، مال روڈ ، جیل روڈ ، فیروز پور روڈ ، ایئرپورٹ اور مغل پورہ سمیت دیگر علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ۔ بارش کے باعث کئی علاقوں میں فیڈر ٹرپ ہو گئے جس سے بجلی غائب ہو گئی ۔ ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظر متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔