خبرنامہ پنجاب

لاہورہائیکورٹ نےرائیونڈ مارچ کیخلاف درخواستوں کا فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور: (ملت+اے پی پی) رائیونڈ مارچ پر لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے درخواستوں کی سماعت کی۔ درخواست گزار کا موقف ہے رائے ونڈ مارچ سے خانہ جنگی کا خدشہ ہے اسے روکا جائے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کا موقف تسلیم کیا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔ پنجاب حکومت نے بھی مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ عدالت نے تمام درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ تحریری فیصلہ جمعرات کی صبح ساڑھے دس بجے سنایا جائے گا۔