خبرنامہ پنجاب

لاہور: جدہ جانے والے میاں بیوی سے 600گرام کوکین برآمد

لاہور(آئی این پی) اے این ایف نے لاہورایئرپورٹ پر کارروائی کرکے جدہ جانے والے میاں بیوی سے 600گرام کوکین برآمد کرلی۔اینٹی نار کوٹکس فورس ذرائع کے مطابق منڈی بہاؤالدین کا رہائشی کاظم حسین اپنی اہلیہ کے ہمراہ نجی ایئر لائن سے جدہ جارہا تھا۔ اُن کا سامان چیک کیا گیا تو اس میں سے 600گرام آئس کو کین برآمد ہوئی۔اے این ایف نے کوکین قبضے میں لے کردونوں کو گرفتار کرلیا۔