خبرنامہ پنجاب

لاہور سے بھارت جانے والی مال گاڑی سے 5 کلو ہیروئن برآمد

لاہور:(آئی این پی) کسٹم حکام نے لاہور سے بھارت جانے والی مال گاڑی سے 5 کلو ہیروئن برآمد کرکے ٹرین ڈرائیور اور اس کے اسسٹنٹ کو گرفتار کرلیا ہے ۔ لاہور سے بھارت جانے والی مال گاڑی سے 5 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے ۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ اسمگل کی جانے والی ہیروئن مال گاڑی کی بھارتی بوگی میں چھپائی گئی تھی ۔ جبکہ مال گاڑی کے ڈرائیور ، اسسٹنٹ ڈرائیور اور ایک ہیلپر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔