خبرنامہ پنجاب

لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو شدید زخمی

لاہور(اے پی پی)لاہور کے علاقےقائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں مبینہ پولیس مقابلے میں2ڈاکو شدید زخمی ہو گئے۔جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کےمطابق دونوں ڈاکوقائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک شہری کو لوٹنےکے بعدفرار ہورہے تھے کہ پولیس نے تعاقب شروع کردیا ۔ ڈاکوؤں نےپولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی،جوابی فائرنگ میں دونوں شدید زخمی ہو گئے۔ڈاکوؤں کی شناخت ندیم اور وسیم کےناموں سے ہوئی ہے، زخمی ڈاکوؤں کوجناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔