خبرنامہ پنجاب

لاہور کےمختلف علاقوں میں آج بھی موسلا دھار بارش

لاہور:(آئی این پی) لاہورمیں آج پھردوپہر کے وقت موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کردیا ۔کئی علاقوں میں پانی ہی پانی جمع ہو گیاجبکہ بعض شاہراہوں پر ٹریفک جام ہو کر رہ گیا ۔ لاہورمیں صبح سے بادل چھائے ہوئے تھے۔گرجتے بادل دوپہر کے وقت برسے تو ہر سو جل تھل ایک ہو گیا ۔ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ۔ مسلم ٹاؤن ، فیصل ٹاؤن ، گلبرگ ، ٹاؤن شپ سمیت کئی علاقوں میں زیادہ بارش ہوئی ، سڑکوں اور گلیوں بازاروں میں پانی بہہ نکلا ۔ بارش ہوئی تو ساتھ ہی کئی علاقوں کی بجلی بھی غائب ہوگئی۔بارش کے دوران کئی نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا ۔کئی علاقوں میں ٹریفک بھی جام ہو کر رہ گیا، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ محکمہ موسمیات نے بارش کے مزید دو روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واسا سمیت شہر ی اداروں کو الرٹ جاری کردیا گیا ۔