خبرنامہ پنجاب

لاہور ہائی کورٹ نے 100 جوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے

لاہور(اے پی پی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری سے 100 جوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری دیئے گئے۔ قائم مقام رجسٹرار طاہر صابر کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 63 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں اور 37 سینئر سول ججز کے تبادلے کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی پانے والے سینئر سول ججوں محمد سعید کو میانوالی سے فیصل آباد، ساجدہ احمد کو حافظ آباد سے چکوال، امجد علی کو لاہور سے سیالکوٹ، عبد الجبار کو مظفر گڑھ سے ملتان، محمد اشفاق کو شیخوپورہ سے لاہور، ماجد کریم کو خانیوال سے ڈی جی خان، انوار اللہ کو جہلم سے پتوکی، محمد اختر بھنگو کو گجرات سے سیالکوٹ، محمد وسیم انجم کو پاکپتن شریف سے پاکپتن شریف، حیدر علی خان کو وہاڑی سے مظفر گڑھ، اکرام الحق چودھری کو ڈی جی خان سے سیالکوٹ، محمد واجد منہاس کو جھنگ، یٰسین حسین خان کو سیالکوٹ سے سمبڑیال، محمد اسلم پنجوتہ کو ملتان سے فیصل آباد، شفیق احمد شفیع کو جھنگ ، نبیلہ جعفری سیدہ کو چکوال سے فیصل آباد، محمد ابو بکر صدیق بھٹی کو گوجرانوالہ سے سرگودھا، مبشر حسین کو خوشاب سے میانوالی ، اظہر اقبال رانجھا کو اٹک سے لاہور، محمد اعجاز کو بہاولنگر سے چشتیاں، محمد عرفان بسراء کو ساہیوال سے گجرات، فیصل محمود میر کو رحیم یار خان سے گوجر خان، مظہر فرید علی کو بہاولپور سے ملتان ، سعید اختر کو راجن پور سے شورکوٹ ، اعجاز احمد گوندل کو بھکر سے چکوال، ظہیر احمد کو لیہ سے تلہ گنگ، محمود اعظم کو راولپنڈی سے فیصل آباد، محمد یوسف حافظ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ملتان، سرفراز حسین کو لودھراں سے جڑانوالہ، ریاض افضل چیمہ کو منڈی بہاؤالدین سے سرگودھا، ممتاز احمد کو چنیوٹ سے ملتان ،نوید خالق کو اوکاڑہ سے بوریوالہ، ذوالفقار علی کو نارووال سے ڈسکہ، شکیل احمد سپراء کو سرگودھا سے میلسی،سید شہزاد مظفر ہمدانی کو ننکانہ صاحب سے شیخوپورہ، قمر یٰسین ندیم کو فیصل آباد ، رانا عمران شفیع کو قصور سے لاہورتعینات کیا گیا ہے مزید برآں ایڈیشنل سیشن جج حمیرۃلزہرا کو ملتان سے چشتیاں، عبدالستار کو ملتان سے لاہور، غلام رسول کو پتوکی سے فیصل آباد، نذیر احمد کو جھنگ سے ساہیوال، محمدنعیم شیخ کو ساہیوال سے جھنگ، محمد فیصل احمد کو فیروز والا سے منچن آباد، حسن عباس سید منچن آباد سے فیروز والا، محمد محسن کو روجھان سے ساہیوال، انجم ممتاز ملک کو ساہیوال سے نارووال، شیخ محمد نوید بابر کو نارووال سے منڈی بہاؤالدین، محمد اقبال ہرل کو منڈی بہاؤالدین سے کبیر والا، سید اویس اشرف گیلانی کو عارف والا سے حاصل پور، سکندر جاوید کبیر والا سے پسرور، محمد یٰسین شاہین کو پسرور سے دنیا پور، محمد سلیم کو دنیاپور سے ملتان، کاشف قیوم کوٹ اددو سے اٹک، ضیاء اللہ خان تلہ گنگ سے کوٹ اددو، محمد اسحاق حاشر کو لاہور سے شیخوپورہ، محمد کلیم خان کو شیخوپور ہ سے لاہور، جاوید اقبال کو سرگودھا سے راولپنڈی، محمد عارف خان نیازی کو راولپنڈی سے سرگودھا، عرفان احمد شیخ سرگودھا سے خوشاب، محمد یار گوندل کو خوشاب سے لاہور، علی نواز کو شیخوپورہ سے عارف والا، ظفر یاب انور کو گوجرانوالہ سے تلہ گنگ اور جلیل احمد کو ملتان سے روجھان تعینات کیا گیا ہے جبکہ سینئر سول جج کے عہدوں پر ترقی پانے والے سول ججوں مستحسن احمد منہاس کو مظفر گڑھ سے حافظ آباد، حاکم خان بھکر اٹک سے راولپنڈی، ملک امان اللہ خان کو ڈی جی خان سے چنیوٹ، محمد اقبال کو راولپنڈی سے خوشاب ، محمد اعجاز رضا کو شیخوپورہ سے جھنگ، سعد سلمان خان کو کبیر والا سے بہاولنگر، مصباح النبی کو چونیاں سے شیخوپورہ، منور حسین کو لاہور سے ڈی جی خان، جہانزیب اختر کو اٹک ، ماجد حسین کو قائد آباد سے راجن پور، محمد احمد حسنین خان کو گجرات سے جہلم، محمد یٰسین موہل کو ملکوال سے میانوالی، اقتدار علی کو رحیم یار خان سے ساہیوال ، محمد امجد خان کو ملتان سے مظفر گڑھ، صائمہ حسنین کو گجرات، طاہر اسلم کو ساہیوال سے خانیوال، یلمعاذغنی کو لاہور کینٹ سے بھکر، عائشہ رشید اعوان کو قصور، عرفان اکرم کو سرائے عالمگیر سے لیہ، سجاول خان کو لاہور سے ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحمت علی کو لاہور سے وہاڑی، مظہر عباس کو سرگودھا سے چکوال، عمران شہباز کو ہارون آباد سے منڈی بہاؤالدین، عالم شیر کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بہاولپور، مظفر نواز ملک کو لاہور سیسرگودھا، سید علی عباس کو فیروزوالا سے لاہور، خالد سلیم سوہل کو قصو سے لاہور، محمد افضل مجوکہ کو منکیرہ سے فیصل آباد، طارق مسعو د کو عارف والا سے ننکانہ صاحب، محمد آصف کو علی پور سے رحیم یار خان، خالد اقبال خان کو چیچہ وطنی سے ملتان، محمد آصف کو لاہور سے نارووال، محمد خالد خان کو جھنگ سے گوجرانوالہ، محمد راشد کو خانیوال سے لودھراں، نادیہ صدیق اسد کو اوکاڑہ، شفیق عباس لاہور سے سیالکوٹ اور فرحان شکورکو لاہور سے پاکپتن تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں