خبرنامہ پنجاب

محرم الحرام کے سلسلہ میں پلان مرتب

محرم الحرام کے سلسلہ میں پلان مرتب
بھکر۔(ملت آن لائن)ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے سلسلہ میں پلان مرتب کرلیا ہے جس پر عملدرآمد کیلئے منصوبہ بندی وضع کرکے متعلقہ محکموں کی ذمہ داریوں کا تعین کردیا گیا ہے ۔یہ بات اے ڈی سی جی محمد خالد مسعود فروکہ نے محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں ضلع کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ،پولیس،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفس ریسکیو 1122 ،پی ڈی ایم اے ،سول ڈیفنس ،سوشل ویلئفیئر ،لائیو سٹاک،اری گیشن ،ہیلتھ ،ایجوکیشن ،فیسکو ،فوڈ ،بلڈنگز ،ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے افسران نے شرکت کی ۔اے ڈی سی جی نے کہا کہ انتظامات محرم پر احسن عملدرآمد متعلقہ محکموں کی اہم ترین ذمہ داری ہے ۔جس کی کماحقہ تکمیل کیلئے سربراہان محکمہ جات عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں ۔انہوں نے افسران کو تاکید کی کہ متعلقہ دائرہ کار کی ذمہ داریوں کی تکمیل میں معاونت کیلئے فوکل پرسنزمقرر کئے جائیں جو ضلعی انتظامیہ کیساتھ ہمہ وقت رابطہ میں رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ کنٹرول روم ڈی سی آفس میں یکم محرم سے گیارہ محرم تک چوبیس گھنٹے کام کرے گا اسی طرح تحصیلوں کے کنٹرول رومز متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کے زیر نگرانی کام کریں گے ۔اے ڈی سی جی نے تمام محکموں کے سربراہان سے کہاکہ ضلعی و تحصیل سطح کے کنٹرو ل رومز میں نمائندہ اہلکاران کی موجودگی یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفسیر زکو بطور خاص ہدایت کی کہ محرم روٹس کی مکمل صفائی و بہتری ،سٹریٹ لائیٹس ،سیوریج سسٹم کی درستگی اور پانی کے چھڑکاؤ سمیت جملہ میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے خصوصی انتظامات یقینی بنائے جائیں ،انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ محرم روٹس پر تعمیراتی ملبہ اورکوڑا کرکٹ کی مکمل صفائی پر کامل توجہ مرکوز کی جائے جبکہ قابل اعتراض وال چاکنگ ،بینرزاور دیگر نفرت انگیز مواد کا خاتمہ فوری طور پریقینی بنایا جائے