خبرنامہ پنجاب

محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن کیخلاف تحریک التوائےکارپنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور:(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن موٹر رجسٹریشن اٹھارٹی ریجن سی لاہور لاکھوں گاڑیوں کی کمپیو ٹر ائزڈ نمبر پلیٹس ای ٹی اوز،ڈائریکٹر ماتحت عملہ سمیت اور نجی کورئیر کمپنی کے عملہ کی ملی بھگت سے کوڑا کرکٹ کی نذر، گاڑیوں کے مالکا ن در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، ماتحت عملہ نے رشوت کا بازار گرم کر لیا،سادھ لوح شہریوں سے منہ مانگے دام وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے ڈی جی اکرام اشرف گوندل نے چپ سادھ لی واضح رہے کہ مذکورہ نمبر پلیٹ کے غیر قانونی استعمال سے کوئی بھی نا خوش گوار واقعہ رو نما ہو سکتا ہے۔