خبرنامہ پنجاب

ملتان،مفتی عبد القوی کی اچانک طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل

ملتان (ملت + آئی این پی ) ملتان میں حالت بگڑنے پر مفتی قوی کو کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور مختلف ٹیسٹ لئے۔ مفتی عبد القوی کی حالت اچانک بگڑ گئی جس پر انہیں کارڈیالوجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹرز نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور مختلف ٹیسٹ لئے۔ ڈاکٹرز کے مطابق مفتی قوی کا بلڈ بریشر اچانک بڑھ گیا تھا جس سے دل کو بھی تکلیف ہوئی تاہم اب حالت بہتر ہونے پر انہیں گھر بھیجا گیا۔ یاد رہے مفتی قوی قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم ہیں۔