خبرنامہ پنجاب

ملک کی چاروں اکائیوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں:شہباز شریف

لاہور(اے پی پی)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ہم سب کا ہے ،مسلم لیگ ن کی حکومت چاروں اکائیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے ۔ لاہور میں وزیراعلیٰ شہباز شریف سے سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی سربراہی میں بلوچستان کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے امو رپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سمیت چاروں صوبوں کے عوام بھائی بھائی ہیں ،پنجاب ان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار اور حاضر ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب ان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ،”میں“ کی روش چھوڑ کر ”ہم“ کے راستے پر چلنے میں ہی سب کی بقا ہے۔