خبرنامہ پنجاب

ملینڈو ایئر لائن کی پاکستان کیلئے پروازوں سے تجارتی و معاشی تعلقات مضبوط ہونگے:شہبازشریف

لاہور (آئی این پی)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملینڈو ایئر لائن کی پاکستان کیلئے پروازوں سے دونوں ملکوں میں تجارتی و معاشی اور سیاحتی تعلقات مضبوط ہونگے،ملائیشیاء کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ حاصل کریں گے جبکہ ملائیشیاء کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ داتوک عبدالعزیز نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیاء آپس میں مل کر مختلف شعبوں میں کام کر سکتے ہیں ، پاکستان کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔ جمعہ کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملائیشیاء کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ داتوک عبدالعزیز نے ملاقات کی،جس میں پاک ملائیشیاء تعلقات، تجارتی اور معاشی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملینڈو ایئر لائن کی پاکستان کیلئے پروازیں شروع کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پروازیں دونوں ملکوں میں تجارتی و معاشی اور سیاحتی تعلقات پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیاء کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ حاصل کریں گے، دونوں ممالک تحقیق و ترقی اور حلال خوراک کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ملائیشیاء کے سیاحت اور لائیو سٹاک شعبوں میں بھی تعاون بڑھا سکتے ہیں۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ملائیشیاء کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ داتوک عبدالعزیز نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیاء آپس میں مل کر مختلف شعبوں میں کام کر سکتے ہیں ، تجارتی اور معاشی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا سکتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔ ملاقات کے دوران ملائیشیاء کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ داتوک عبدالعزیز نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ملائیشیاء کے دورے کی بھی دعوت دی۔(اح)