خبرنامہ پنجاب

میانوالی، دریائی کٹاؤنےکھڑی فصلیں اورزرعی زمینیں نگل لیں

میانوالی (آئی این پی )میانوالی میں دریائی کٹاؤ نے کئی دیہات کی کھڑی فصلیں اورزرعی زمینیں نگل لیں۔متاثرہ علاقوں میں لوگوں نے گھربار چھوڑ کرنقل مکانی شرو ع کردی ۔ دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہوئی تو میانوالی کچے کے کئی علاقوں میں یہ پانی دریائی کٹاو کا سبب بننے لگا۔ متعدد دیہات کی کئی ایکڑ اراضی کٹاؤ کی وجہ سے دریا برد ہو نے لگا۔کچے مکانات ،ٹیوب ویل اور اراضی پر کھڑی فصلیں تبا ہ ہو گئیں۔موضع دْھپ سڑی کے مکینوں کاکہنا ہے کہ دریا تیزی سے اراضی نگل رہا ہے اور وہ گھر بار چھوڑنے پر مجبورہیں۔متاثرین کا شکوہ ہے کہ علاقے میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کا م کررہے ہیں ،نقل مکانی بھی جاری ہے اوربیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔حکومت فوری طورپرمتاثرین کی مدد کے لئے ہنگامی اقدامات کرے۔