خبرنامہ پنجاب

میڈیا ہائوسز کی فول پروف سکیورٹی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور:(اے پی پی) میڈیا ہائوسز کی فول پروف سیکورٹی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے ۔ لاہور پریس کلب کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت میڈیا ہائوسز کو سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے اور لاہور میں مقامی ٹی وی چینل پر حملہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ میڈیا ہائوسز کو سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے جو پوری نہیں کی گئی ۔ درخواست میں کہا گیا صوبائی وزیر داخلہ کے خلاف ذمہ داری پوری نہ کرنے پر کارروائی کی جائے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ میڈیا ہائوسز کے تحفظ کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے ۔