خبرنامہ پنجاب

نوازشریف کے خلاف بغاوت کی درخواست سماعت کیلیے منظور

نوازشریف کے خلاف بغاوت کی درخواست سماعت کیلیے منظور

لاہور(ملت آن لائن)ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

شہری کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دینے کے بعد سابق وزیراعظم نے اسلام آباد سے لاہور روانگی کے دوران عوامی اجتماعات میں عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور معزز ججز کی تضحیک کی، نوازشریف نے جے آئی ٹی کے ارکان کو دھمکیاں دی جو ریاست کے اہم ستون کے خلاف کھلم کھلا بغاوت ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدلیہ کو نشانہ بنانے کے مجرمانہ فعل میں نوازشریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

عدالت نے شہری کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ایس ایچ او ڈیفنس سے تحریری رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے پولیس کو جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 9اکتوبر کے لیے ملتوی کردی۔