خبرنامہ پنجاب

نوجوانوں کوہنرمند بنا کرروزگارکے مواقع فراہم کیے جائیں گے،عثمان بزدار

لاہور:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شمالی، جنوبی وسطی پنجاب میں3 اعلیٰ معیارکی یونیورسٹیاں قائم کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزادر سے نوجوانوں کے وفد نے لاہورمیں ملاقات کی۔

اس موقع پر سردارعثمان بزدار نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کو معیاری تعلیمی مواقع کی فراہمی ترقی کے لیے ناگزیرہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کوہنرمند بنا کر روزگارکے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھارکی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں، نوجوانوں کی تربیت کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ کے منصوبوں پرکام جاری ہے۔

سردارعثمان بزدار نے کہا کہ شمالی، جنوبی وسطی پنجاب میں3 اعلیٰ معیارکی یونیورسٹیاں قائم کی جائیں گی، یونیورسٹیوں کے قیام کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی کرائی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کا معیارزندگی بلند کرنا اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ترجیحات ہیں، نئے پاکستان کی تعبیرکوعملی شکل دینے کے لیے محنت سےکام کررہے ہیں۔

سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا مشن صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ کا بول بالا ہوگا۔