خبرنامہ پنجاب

نیپرا نے بجلی 3 روپے 94 پیسے کمی کردی

اسلام آباد: (اے پی پی) نیپرا نے اپریل کے لئے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 94 پیسے فی یونٹ کمی کر دی ، عوام کو جون کے بلوں میں ریلیف دیا جائے گا ۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ۔ ٹیرف میں کمی اپریل کے مہینے کیلئے کی گئی ہے ، عوام کو جون کے بلوں میں ریلیف دیا جائے گا ، کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنیوالے صارفین پر نہیں ہوگا ۔