خبرنامہ پنجاب

واہگہ بارڈر، پریڈ میں‌ پاکستان زندہ باد کے نعرے، بھارتی شہری غائب

لاہور: واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی شاندار تقریب میں پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ قدم سے قدم ملاتے، مکے اور بازو دکھاتے رینجرز کے جوان جب جب زیرو لائن کی جانب بڑے دشمن پر لرزہ طاری کرتے رہے۔ خصوصی تقریب میں شریک شہریوں کا جوش و خروش بھی عروج پر رہا۔ فضا نعرہ تکبر، پاکستان زندہ باد، جیوے جیوے پاکستان کے فلک شگاف نعرے سے گونجتی رہی –