خبرنامہ پنجاب

وزیراعلی پنجاب اظہاریکجہتی کیلئےترکی روانہ ہونگے

لاہور(آئی این پی)وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف 15جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد ترکی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے (آج ) جمعرات کو ترکی روانہ ہونگے جہاں وہ صدر رجب طیب اردگان اور وزیراعظم بن علی یلدرمسمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف (آج ) جمعرات کو ترکی کے دورے پر روانہ ہونگے انکے دورے کا مقصد 15جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد ترکی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے ۔شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردگان ، وزیراعظم بن علی یلدرم اور استنبول کے میئر قادر توپباش سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔ترک حکام سے ملاقاتوں میں وزیراعلی شہباز شریف وزیراعظم نوازشریف کا خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچائیں گے ۔ملاقاتوں میں پنجاب میں ترکی کی اشتراک سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔