خبرنامہ پنجاب

وزیر اعظم نے صحت پروگرام کا افتتاح کر کے عظیم کارنامہ سرانجام دیا، فیاض الدین

خانپور ۔ 22 اکتوبر (ملت + اے پی پی)رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 193 شیخ فیاض الدین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے رحیم یار خان میں صحت پروگرام کا افتتاح کر کے عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے ،منتخب کونسلرز سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ چن گوٹھ سے رحیم یارخان تک شاہی روڈ پر خطرناک موڑ اور خانپور بائی پاس کے لئے قومی اسمبلی میں اپنی تحریک پیش کروں گا اور اس سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب سے بھی فنڈز حاصل کئے جائیں گے ،اس موقع پر شیخ فیاض الدین اور منتخب کونسلرز نے سہجہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔اس موقع پر شیخ عماد الدین ،شیخ وقار الدین ،شیخ ریاض الدین،حاجی مراد خان، رانا محمد وسیم ،شہزاد انور اور ارسلان افتخار موجود تھے ۔