خبرنامہ پنجاب

ٹھٹھہ :جھونپڑی میں جھلس کر ہلاک دس افراد کی تدفین کردی گئی

ٹھٹھہ:(اے پی پی)ٹھٹھہ کےساحلی جزیرے پر جھونپڑی میں لگنے والی آگ سےجاں بحق دس افراد کی تدفین آج صبح کردی گئی۔جاں بحق افراد کی تدفین کیٹی بندر جزیرےکھاارو چان کے قبرستان میں کی گئی ۔ ٹھٹھہ سے سو کلو میٹر دور ساحلی جزیرے کی جھونپڑی میں پیش آنے والے اس افسوسناک حادثے میں مرنے والوں کی موت نے جزیرے میں رہائش پذیر باقی کے افراد کو غم سے نڈھال کیا ہوا ہے ۔کے ٹی بندر کے قریب سمندری جزیرے میں ایک دن پہلے رات گئے لالٹین گرنےسے آگ لگ گئی تھی ۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی اورجھونپڑی میں لگ گئی ۔ اس آگ کے نتیجے میں دس افراد جھلس کر جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے تھے۔