خبرنامہ پنجاب

پاکستانی معیشت میں استحکام اوربےپناہ بہتری آئی، وزیراعلیٰ پنجاب

استنبول (آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت میں استحکام اور بے پناہ بہتری آئی ہے، توانائی بحران پر 2017 کے آخر تک قابو پا لیں گے۔ ہفتہ کو و زیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ترک سرمایہ کار کمپنیوں اور بزنس ہاؤسز کے سربراہوں سے ملاقات کی جس میں ترک سرمایہ کاروں نے پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کااظہار کیا ۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے ترک سرمایہ کار وں کو پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور پنجاب میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔ ترک بھائیوں کی سرمایہ کاری پر ان کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتے ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصاً مراعات اور سہولتیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور پر امن ہے۔ پاکستان کی معیشت میں استحکام اور بے پناہ بہتری آئی ۔ توانائی بحران پر 2017ء کے آخر تک بڑی حد تک قابو پا لیں گے اور ترک سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں ۔ ۔۔۔(رانا)