خبرنامہ پنجاب

پاکستان میں روشنی، امید اور امن کا سفر شروع ہو چکا ہے،شہباز شریف

لاہور:(اے پی پی)پنجاب حکومت نےمیٹروبس اسٹیشنزتک آنےجانے کیلئےفیڈر روٹس پرنئی بسیں چلانے کا فیصلہ کیاہے،وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں روشنی، امید اور امن کا سفر شروع ہو چکا ہے،اورنج لائن میٹرو ٹرین بھی شفافیت، معیار اور فن تعمیر کا اعلیٰ شاہکار ہو گا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نےپنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے8ویں اجلاس کی صدارت اوروفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیرخان سے گفتگو کی،اجلاس میں ان کاکہناتھاکہ لاہوراور راولپنڈی میٹروبس سروس کے فیڈرروٹس پربسیں چلنےسےمسافروں کو میٹرو اسٹیشنز تک پہنچنے میں آسانی ہوگی۔ پنجاب حکومت نے اپنے منصوبوں میں قوم کےاربوں روپےبچانے کی اعلیٰ مثالیں قائم کی ہیں ۔وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیرخان سےگفتگو کرتے ہوئےشہبازشریف کاکہناتھاکہ حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کےباعث قومی معیشت میں بہتری آئی ہے،اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں ۔