خبرنامہ پنجاب

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی، بیکریاں،ہوٹل ودیگر دکانیں سیل کردیں

لاہور (ملت + اے پی پی )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرکے ناقص صفائی وانتظامات پر اے رحیم فوڈاور اوسامہ فوڈزسمیت بیکریاں،ہوٹل ودیگر دکانیں سیل کردیں ،ڈائریکٹر آپریشنز رافعہ حیدر کی سربراہی میں نشتر ٹاؤن کی ٹیم نے کوٹ لکھپت کے علاقے میں واقع اے رحیم فوڈاور اوسامہ فوڈز کو ڈسٹ بینزڈھکے نہ ہونے، پراڈکشن ہال میں غیر ضروری سامان اور کیمیکل کی موجودگی، حشرات کی بہتات،اورغیر معیاری کھانے کے تیل کا استعمال کی بنا پر سیل کر دیا۔ مزیدبراں بدوکی میں واقع محمد بلال پاپڑ والے کو غیر مناسب سٹوریج، اوپن ڈرینز،ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکٹس کی عدم موجودگی، واشنگ ایرا صاف نا ہونے، Traceabilityنا ہونے، ، فوڈ آٹیمز پر لیبل نا لگانے اور فوڈ لائسنس نا ہونے کی بنا پر سیل کر دیا۔راوی ٹاؤن کی ٹیم نے بادامی باغ میں واقع اے ایف فوڈز، لوہاری گیٹ میں بھائی جان سویٹس اور نشات بیکری کوصفائی کے ناقص انتظامات اور حشرات کی بہتات کی بنا پر جرمانہ عائد کیا اور بہتری کے احکامات جاری کیئے۔داتا گنج بخش اور شالیمار ٹاؤن کی ٹیم نے ایبٹ روڈ پر واقع جاوید ہوٹل اور بسم اللہ ریسٹورنٹ کو اوپن ڈرینز،ر بغیر ڈھکی خوراک فروخت کرنے، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکٹس کی عدم موجودگی ، کچن میں سگریٹ نوشی ، حشرات کے فضلا کی موجودگی اور ناخوشگوار بدبوکی بنا پر سیل کر دیا۔عزیز بھٹی اور واہگہ ٹاؤن کی ٹیم نے Herbs & spices at imprial mallکو ناخوشگوار بدبو، حشرات کی بہتات، فوڈ آٹیمز پر لیبل نا لگانے، فوڈ پراڈکٹس میں مرے ہوئے کاکروچ کی موجودگی، زائدالمعیاد فوڈ آٹیمز کیمیکل اور فوڈ آٹیمز کی ایک ہی جگہ موجودگی کی بنا پرسیل کر دیا۔جبکہ برکی روڈ پر واقع Aroma grillکو ورکرز کے حفضان صحت کے اصولوں سے لاعلمی اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر جرمانہ عائد کیا اور بہتری کے احکامات جاری کیئے۔علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے حاجی حلوہ پوری کے پراڈکشن یونٹ کو کچن میں واش روم کی موجودگی، ورکرز کے حفضان صحت کے اصولوں سے لاعلمی، ہاتھ دھونے کی سہولیات کی عدم موجودگی،گندے ٹوٹے فریزرز، Traceabilityنا ہونے اور فوڈ آٹیمز کو زمین پر رکھنے کی بنا پرسیل کر دیا۔جبکہ چشتی بیکری کو فوڈ آٹیمز کو زمین پر رکھنے، حشرات کی بہتات، حشرات کے فضلا کی موجودگی اور ناخوشگوار بدبو، غیر معیاری انڈوں کا استعمال، ٹوٹے فریزرز،یونٹ میں واش روم کی موجودگی، بیکری پراڈکٹس پر فنگس کی موجودگی اور حشرات کی روک تھام کے مناسب انتظامات نا ہونے کی بنا پر سیل کر دیا۔مزیدبراں حلیمہ چکن کو صفائی کے ناقص انتظامات اورگندے فریزرز،ورکرز کے ہاتھ دھونے کی سہولیات کی عدم موجودگی کی بنا پر سیل کر دیا۔ سمن آباد ٹاؤن کی ٹیم نے بابو صابو پر واقع شاہ جی پان شاپ کو زائدالمعیاد فوڈ آٹیمزفروخت کرنے کی بنا پر سیل کر دیا۔