خبرنامہ پنجاب

پنجاب میں245افسروں اور34سیاستدانوں کے کالعدم تنظیموں سے رابطے امن دشمنی ہیں:چوہدری سرور

لاہور(آئی این پی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں245افسروں اور34سیاستدانوں کے کالعدم تنظیموں سے رابطے امن دشمنی ہیں ‘ہے ایسے لوگوں کیخلاف گر ینڈ آپر یشن کرکے انکو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا ‘پنجاب میں تر قیاتی فنڈز کا صرف50فیصد استعمال حکمرانوں کی بیڈگورننس کا منہ بو لتا ثبوت ہے ‘عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف متحد ہے اور تحر یک انصاف ذاتی نہیں قومی مفادات کی سیاست کر رہی ہے ۔ منگل کے روز یہاں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے کے نمائندوں سے گفتگو میں سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا کہ پنجاب سمیت پورے ملک میں دہشت گردوں کیخلاف سخت آپر یشن ضروری ہے اور ان حالات میں پنجاب میں سر کاری افسران اور سیاستدانوں کے کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے نہ صرف امن دشمنی بلکہ صوبے میں مستقل امن کیلئے بھی خطر ہ ہیں اس لیے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ذمہ داروں کو فوری گر فتار کر یں اور ایسے لوگوں کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ہر وقت گورننس کے دعوے کرتے ہیں مگر عملی طور پر حکمرانوں کی کار کردگی زیر و ہے جسکی وجہ سے پنجاب میں سالانہ بجٹ کا آدھ حصہ ہی استعمال کیا جا سکا ہے اگر حکمران سیاسی مشہوری کے منصوبوں کی بجائے عوامی ترقی اور خوشحال کے منصوبوں پر توجہ دیتے تو یہاں قوم کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہو لتیں بھی میسر آتی ہے مگر بد قسمتی سے حکمرا نوں کی تر جیحات ہی مختلف ہے اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکمران اپنی تر جیحات کو تبدیل کر یں اور قوم سے کے جانیوالے وعدوں کو پورا کیا جائے ۔