خبرنامہ پنجاب

پنجاب پولیس کو انتہائی مطلوب دو ملزم ابوظہبی سے گرفتار

اسلام آباد:(آئی این پی) پنجاب پولیس کو انتہائی مطلوب دو ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے ابوظہبی سے گرفتار کر کے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ لاہور اور بہاولنگر پولیس کو انتہائی مطلوب ملزمان راجا عبید الرحمان اور فقیر ولی کو ابوظہبی سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لایا گیا ۔ بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ راولپنڈی سے ملزم راجہ عبید الرحمان کو تھانہ گارڈن ٹاؤن لاہور پولیس جبکہ ملزم فقیر ولی کو تھانہ بہاولنگر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ دونوں ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت فوجداری مقدمات قائم ہیں ۔ دوسری جانب اسلام آباد سے ابوظہبی جانے والے مسافر کو بینظیر ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ۔ تیمرگرہ کے محمد ابراہیم کا نام ای سی ایل میں شامل تھا ۔ ملزم کو انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔ نامکمل سفری دستاویزات پر ابو ظہبی جانے والا مسافر عثمان میراں کو جہاز سے آف لوڈ کر دیا گیا