خبرنامہ پنجاب

پولیس اہلکاروں کوشہریوں سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنا چاہیے، عثمان بزدار

لاہور:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ڈولفن فورس کا دائرہ کاردوسرے شہروں تک بڑھانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈولفن فورس کے ساتویں بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت ایک مقدس فریضہ ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ڈولفن فورس کی کارکردگی قابل تحسین ہے، ڈولفن فورس کا دائرہ کار دوسرے شہروں تک بڑھانا ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کوشہریوں سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔

یاد رہے کہ 3 روز قبل لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ڈولفن فورس نے کارروائی کرتے ہوئے گارڈ کی مدد سے بینک لوٹنے کی کوشش ناکام بنادی تھی۔

ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے مقابلے کے بعد 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے 9 کروڑ روپے اور طلائی زیورات برآمد کیے تھے۔

یاد رہے کہ مارچ 2016 میں لاہور میں اسٹریٹ کرائمز کے سدباب کے لیے ترکی کی طرز پرڈولفن فورس متعارف کرائی گئی تھی۔