خبرنامہ پنجاب

پی آئی اےکی پروازمیں دوکتےمرگئے

لاہور:(اے پی پی) پی آئی اے سے سفر جانوروں کو بھی راس نہ آ سکا ، نیویارک سے لاہور آنے والی قومی ائیر لائن کی پرواز میں 2 کتے مر گئے ۔ پاکستان کی قومی ائیر لائن مسافروں کے ساتھ جانوروں کے سفر کے لئے بھی خطرناک ہو گئی ۔ نیویارک سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے سیون ڈبل ٹو میں دو کتے مر گئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کتوں کے بکنگ کے ایس او پی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کی گئی ۔ طویل پرواز کے دوران کتوں کو کچھ کھانے پینے کے لئے بھی نہیں دیا گیا جس کے باعث دونوں کتے لاہور پہنچنے تک بھوک برادشت نہ کر سکے ۔