خبرنامہ پنجاب

پی آئی اے کی نجکاری ، کہیں کام جاری کہیں احتجاج

لاہور:(آئی این پی ) کراچی ، لاہور ، کوئٹہ سمیت ملک بھر کے شہروں میں پی آئی اے ملازمین کا احتجاج آج بھی جاری ہے ۔ کہیں دفاتر بند اور کہیں کام شروع ہوگیا ۔ مسافروں کی خواری کم نہ ہوسکی ۔ راولپنڈی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تین رہنماؤں کو نظر بند کر دیا گیا ۔ پی آئی اے نجکاری کے خلاف ملازمین کا احتجاج آج بھی جاری ہے ۔ متعدد دفاتر میں تالے ہیں ، کارگو ، کورئیر سروس اور بکنگ آفس بند ہیں تاہم بعض شہروں میں دفاتر میں کام شروع ہوگیا ہے ۔ اسلام آباد اور فیصل آباد میں پی آئی اے کے دفاتر کھل گئے ہیں ۔ ملتان میں پی آئی اے آفس سے ایک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا ، دوسری طرف کراچی ہیڈ آفس کے باہر ملازمین کا دھرنا جاری ہے ۔ اسلام آباد ، لاہور سمیت مختلف شہروں میں ملازمین سراپا احتجاج بنے ہیں ۔ کوئٹہ میں ملازمین مین آفس سے ائیرپورٹ تک ریلی نکال رہے ہیں ۔ ملازمین کے احتجاج کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے