خبرنامہ پنجاب

پی ایس او نے لاہور پولیس کا پٹرول ایک بار پھر بند کردیا

لاہور:(ملت آن لائن) پی ایس او نے لاہور پولیس کا پٹرول ایک بار پھر بند کردیا جس سے پولیس کا پہیہ جام ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، پٹرولنگ نہ ہونے سے شہر میں سکیورٹی خدشات بھی جنم لینے لگے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس او نے عدم ادائیگی کی بنا پر پی ایس او فیول کارڈ ایک بار پھر بلاک کر دیئے ہیں جس سے پولیس کا پٹرولنگ کا نظام متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، ساتھ ساتھ پٹرولنگ نہ ہونے کی وجہ سے شہر کی سکیورٹی بھی داؤ پر لگنے کا امکان ہے۔

لاہور پولیس نے پی ایس او کے 17 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں جن کی عدم ادائیگی کی بنا پر پٹرول کارڈز بلاک ہوئے ۔ پولیس کے مطابق افسران اور تھانوں کی گاڑیوں کے لیے پولیس کے اپنے پٹرول پمپس سے ادھار پٹرول وقتی طور پر لیا جا رہا ہے۔

سی سی پی او آفس کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس کو پٹرول کی مد میں چیک فراہم کر دیئے ہیں جو آئندہ ایک دو روز میں کیش ہونے کے بعد دوبارہ پٹرول ملنا شروع ہو جائے گا