خبرنامہ پنجاب

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ڈیر ہ اسماعیل خان کا دورہ کریں گے،تیاریاں مکمل

ڈیر ہ اسماعیل خان (ملت + آئی این پی)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اتوار کو ڈیر ہ اسماعیل خان کا دورہ کریں گے اس حوالے سے تیاریاں مکمل ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے(آج ) اتوار کو دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے دوران سرکٹ ہاؤس میں منعقدہ ورکر کنونشن کی تیاریاں عروج کو پہنچ گئی سرکٹ ہاؤس میں اسٹیج کو سرکٹ ہاؤس کی عمارت کے اوپر بنایا گیا ہے جبکہ سرکٹ ہاؤس میں ہزاروں کرسیاں لگادیں گئی ہیں ۔ٹی ایم اے کے ٹریکٹرز اور بھاری مشینری نے سڑکوں کے کنارے عرصہ دراز سے پڑی مٹی کی تہہ کو صاف کرنا شروع کردیا ہے ۔مٹی کی کئی ٹرک بھر کر ٹی ایم اے کا عملہ لے گیا ہے ۔یہ منوں مٹی روزانہ شہری برداشت کرتے تھے ۔ اس کے علاوہ چوکوں ،سڑکوں ،سڑکوں پر لگائے گئے گھوڑوں اور اللہ چوک کو پانی سے دھویا جارہا ہے ۔سرکٹ ہاؤس کے ورکر کنونشن میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان2نومبر اسلام آباد کے احتجاج کے حوالے سے کارکنا ن کو اعتماد میں لیں گے ۔