خبرنامہ پنجاب

چکوال:: خطرناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 13 زخمی

چکوال:(ملت آن لائن) پنجاب میں پیش آنے والے خطرناک ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ پنجاب کے ضلع چکوال میں پیش آیا جہاں ایک مسافر بس کھائی میں جاگری، جس کے باعث دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو حکام کہنا ہے کہ میانوالی روڈ پر تلہ گنگ کے مقام پر بس کھائی میں گری، حادثے میں زخمی ہونے والے تیرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار مسافر بس مانسہرہ سے کراچی جا رہی تھی، مسافر بس کوٹ قاضی کے قریب پل سے کھائی میں گری۔

خیال رہے کہ 9 نومبر کو سندھ کے ضلع دادو میں خطرناک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا جس کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں کراچی سپر ہائی وے پر خوف ناک ٹریفک حادثے میں چار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جب کہ دس افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

یاد رہے ایک ماہ قبل شہرِ قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آ کر خاتون جاں بحق ہو گئی تھی۔ خاتون کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے شاہراہ پاکستان بلاک کردی تھی۔