خبرنامہ پنجاب

چیرنگ کراس پر کسانوں کا احتجاج، ٹریفک کا نظام درہم برہم

لاہور: (ملت+اے پی پی) چیرنگ کراس پر کسانوں کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج شہریوں کے لیئے بن گیا وبال جان۔ شہریوں کا ٹریفک بند کئے جانے پر پارہ ہائی ہوا تو شہری بھی دہائی دینے لگے ۔ مال روڈ پر آئے روز کے احتجاج سے شہریوں کے معمولات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور وہ اس صورتحال پر خاصے برہم دکھائی دیتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا احتجاج اور اپنے حقوق کے لیئے آواز بلند کرنا سب کا بنیادی حق ہے لیکن اگر یہ دوسروں کیلئے مصیبت نہ بنے۔ واضح رہے پاکستان کسان اتحاد نے منگل کی شب مال روڈ پر دھرنا دے رکھا ہے۔