خبرنامہ پنجاب

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ کی خلاف ورزی پرآج تک کسی کوسزا نہیں دی گئی:سائرہافضل تارڑ

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ کی خلاف ورزی پر آج تک کسی کو سزا نہیں دی گئی، مزید سزاؤں میں اضافے کا کوئی فائدہ نہیں ، پہلے سے موجودہ قوانین پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، رجسٹرڈ ادویہ ساز کمپنیاں جعلی ادویات نہیں بناتیں بلکہ معیار میں کمی ہوتی ہے۔ وہ منگل کو قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین کی جانب سے پیش کئے گئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ 2012 میں مزید ترمیم کے بل پر جواب دے رہی تھیں، ایم کیو ایم کی رکن ڈاکٹر فوزیہ حمید نے ترمیمی بل پیش کیا جس کی پہلے وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ نے مخالفت کی لیکن بعد ازاں ایس اے اقبال قادری کے کہنے پر متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا، ایس اے اقبال قادری نے کہا کہ ترمیمی بل کی مخالفت سے جعلی ادویات بنانے والی ادویہ ساز کمپنیوں کو یہ تاثر جائے گا کہ وہ ایسی ادویات بنائیں۔(اح+ع ح)