خبرنامہ پنجاب

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کےخلاف راجن پورمیں چوری اورقبضےکامقدمہ درج

لاہور/روجھان( آئی این پی) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف راجن پور میں چوری اور قبضے کا مقدمہ درج‘مقدمہ سردار چاند دریشک کی مدعیت میں تھانہ سٹی راجن پور میں درج کیا گیا۔مقدمے کیلئے 8سال قبل درخواست دی گئی مقدمے میں ڈپٹی سپیکر سردار شیر گورچانی کے ساتھ ان کو والد کا نام بھی شامل ہے۔ راجن پور کے رہائشی سردار چاند خان دریشک نے 2008میں بس اڈے اور ویگن اڈے پر زبردستی قبضہ کرنے اور اس کے دفتر سے لکڑی اور پلاسٹک کی کرسیاں ،الماری،ایئر کنڈیشنر سمیت دیگر قیمتی اشیاء چوری کے الزام میں سٹی تھانہ راجن پور میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر گورچانی اور ان کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دی ۔ آٹھ سال بعد سٹی تھانہ راجن پور نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔