خبرنامہ پنجاب

ڈیرہ اسماعیل خان: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم،8 افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان(اے پی پی) ڈیرہ اسماعیل خان میں مسافرکوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم سے 8افراد زخمی ہوگئے۔ ٹریفک حادثہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کوٹ جائی کے قریب پیش آیا ۔جہاں مخالف سمت سے آنے والی مسافرکوچ اور ٹرک میں تصادم ہوا ۔ حادثے میں 8افراد زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 4 کی حالت نازک ہے۔