خبرنامہ پنجاب

ڈینگی انسداد وسرویلنس کی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں، اسد عباس مگسی

لاہور۔27 اکتوبر(ملت + اے پی پی )حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈینگی سے بروقت نمٹنے کے لئے ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن نشتر ٹاؤن لاہورمیں ٹیرک TERCکے نام پر چیئرمین سی ایم آئی ٹی شاہد حسین اور ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے نشتر ٹاؤن اسد عباس مگسی کی زیرصدارت موجوہ سیزن کے54ویں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین سی ایم آئی ٹی شاہد حسین نے تما م متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ڈی وی آر کے ذریعے موصول ہونیوالی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔دوران بریفنگ تمام ڈیپارٹمنٹس کی طرف سے ہفتہ وار کارکردگی کے بارے انہیں آگاہ کیا گیا ۔اجلاس میں ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے نشتر ٹاؤن اسد عباس مگسی نے کہا کہ درجہ حرارت میں ذیادہ کمی نہ ہونے کی وجہ سے ڈینگی سیزن 10دسمبر تک جا سکتا ہے،بالغ مچھر کے خاتمہ کے لئے ٹارگٹ فوگنگ اور انڈور سپرے کرنے کی اجازت ہے،تمام محکمہ جات ڈینگی سیزن کے خاتمہ تک ڈینگی سرویلنس اور انسداد ڈینگی کی سرگرمیاں پوری رفتار سے جاری رکھیں۔اجلاس میں ایم این اے وحید عالم خان،ڈاکٹر خالد اقبال ڈی ڈی او ہیلتھ،ڈاکٹر محمد شاہد اسسٹنٹ پروفیسرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کالج ونگ،بشیر احمد خان PSTایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سکول ونگ،معظم بٹ اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ،تنویر احمد ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے ،عبدالغفار ایس ای ڈرینیج واسا،ایم ارشد اے ڈی ایف فشریز ڈیپارٹمنٹ،سیف اللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے ،مبشر شاہ سپر وائزر ایل ڈبلیو ایم سی، جہانزیب خالد پی او پی آئی ٹی بی،ِ خالد رشید ٹی او نشتر ٹاؤن،محمد علی ریگولیشن برانچ نشتر ٹاؤن،افضال زاہد ایڈ منسٹریٹر یونین کونسلز ،عدنان سعید سب انسپکٹر اسپیشل برانچ پولیس اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔