خبرنامہ پنجاب

کاشتکار مکئی کے کھیتوں میں فاسفورس اور پوٹاش کی مکمل مقدار ڈال دیں، زرعی ماہرین

(ملت آن لائن)زرعی ماہرین نے آبپاش علاقوں کے کاشتکاروں کو مکئی کی فصل میں فاسفورس اور پوٹاش کی ساری مقدارڈالنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار(آج) جمعرات 30اگست تک مکئی کے کھیتوں میں فاسفورس اور پوٹاش کی مکمل مقدارجبکہ نائٹروجن کا پانچواں حصہ ڈال دیں تاکہ مکئی کی اچھی پیداوار حاصل ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ موسم برسات کے دوران جڑی بوٹیاں تیزی سے افزائش پاتی ہیں لہذاان جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی بھی ضروری ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ اگرچہ مکئی کی اگیتی اقسام کی کاشت کا موزوں وقت 31اگست تک مکمل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکئی کی اچھی پیداوار کیلئے ڈرل کاشت کی صورت میں12 سے 13کلوگرام جبکہ کھیلیوں پرکاشت کی صورت میں 8 سے 10کلوگرام اور چارہ کے طورپر استعمال کی صورت میں 40 سے 50کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کیاجاسکتاہے۔