خبرنامہ پنجاب

گاجرکی کاشت کیلئے گہری میرا زمین کاانتخاب کریں، زرعی ماہرین

قصور۔(ملت آن لائن) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار گاجر کی کاشت کیلئے گہری میرا اوراگیتی پیداوار کیلئے ریتلی میرازمین کاانتخاب کریں جبکہ چکنی زمین میں گاجرکی کاشت سے اجتناب کیاجائے کیونکہ اس میں کئی جڑوں والی چھوٹی چھوٹی گاجریں بننے کا امکان ہوتاہے‘ پنجاب میں گاجرکی کاشت کیلئے ستمبر موزوں مہینہ ہے ،تاہم گاجر کی اگیتی کاشت اگست اور پچھیتی کاشت اکتوبر میں بھی جاری رکھی جاسکتی ہے۔علاوہ ازیں گاجرکی درآمد شدہ اقسام نمبر اور دسمبرمیں بھی کاشت کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاجر سردآب و ہوا کی فصل ہے لہذا بیج کے اگاؤکیلئے 7تا24ڈگری سینٹی گریڈمثالی درجہ حرارت ہے اسی طرح 20تا 25ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ سے زیادہ پیداوار اوراچھی گاجرلینے کیلئے انتہائی مناسب ہے