خبرنامہ پنجاب

گردہ سیکنڈل، گرفتار ڈاکٹروں کے نئے انکشاف

لاہور: (ملت آن لائن) گردہ سیکنڈل میں نئے انکشافات، ایف آئی اے افسران نے نجی لیبارٹری پر چھاپہ مار کر ڈونر محمد عامر کا ڈیٹا حاصل کر لیا۔ عامر کے ٹشو میچ کر کے رپورٹ جاری کرنے والی نجی لیبارٹری سیل کر دی گئی۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ جمیل احمد خاں کی ہدایت پر ٹیم نے لیبارٹری کا مین کمپیوٹر سسٹم اور اہم فائلیں بھی قبضے میں لے لیں۔ لیبارٹری کے مالک پیتھالوجسٹ ڈاکٹر خالد کا کہنا ہے کہ کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔ ٹشو میچ کروانے والوں سے صرف رسمی معلومات ہی لی جاتی ہیں۔ ایف آئی اے کے افسر جاوید سلطان کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کو قبضے میں لے لیا ہے، ڈیٹا کو چیک کیا جائے گا۔ دوسری جانب ایف آئی اے نے پنڈ آرائیاں سے صفیہ نامی خاتون کو گرفتار کیا ہے۔ صفیہ سرکاری اسپتال میں بطور نرس کام کر رہی تھی۔ گرفتار نرس گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ایجنٹ کا کردار ادا کرتی تھی۔ صفیہ کے اکاؤنٹ میں چھ لاکھ روپے بھی ٹرانسفر ہوئے۔