خبرنامہ پنجاب

گندم کی اگیتی کاشت اکتوبرمیں شروع ہوگی، محکمہ زراعت

قصور۔17 ستمبر(اے پی پی )محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ گندم کی اگیتی کاشت اکتوبرمیں شروع ہوگی جس کیلئے کاشتکار ابھی سے زمین کی تیاری شروع کردیں نیز داب کے عمل کے ذریعے جڑی بوٹیاں ختم کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے تاکہ فصلات ربیع کی اچھی پیداوارکا حصول یقینی ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ گندم کی بہتر پیداوارکے حصول کیلئے بروقت کاشت‘شرح بیج اور آبپاشی کے ساتھ ساتھ زمین کی تیاری انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ زرعی ماہرین کاشتکاروں کو تمام ممکن رہنمائی فراہم کررہے ہیں جبکہ بعض مقامات پر کسان میلے منعقد کرکے کاشتکاروں کو گندم کی کاشت کے بارے میں جدیدزرعی سفارشات سے بھی آگاہ کیاجارہاہے۔انہوں نے بتایا کہ جدیدٹیکنالوجی اور ماہرین زراعت کی سفارشات پر عمل کرکے کاشتکاربہتر پیداوارحاصل کرسکتے ہیں۔