خبرنامہ پنجاب

ہم سب سے زیادہ نا انصافی کا شکار ہیں، خواجہ سرا

لاہور: (اے پی پی) غربت اور بے بسی تو تکلیف دہ ہے ہی لیکن اگر اس میں سماجی ناانصافی بھی شامل ہو جائے تو یہ انسان کو توڑ کر رکھ دیتی ہے۔سماجی انصاف کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان میں ایک ایسا طبقہ بھی ہے جس کا شکوہ ہے کہ وہ سب سے زیادہ سماجی نا انصافی کا شکار ہیں۔خواجہ سرا ہمارے معاشرے کا وہ طبقہ جو معاشرتی بےحسی اور غیر انسانی رویوں کا شکار رہنے کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔ 45 سالہ عاشی انہی میں سے ایک ہے جسکا کہنا ہے کہ نہ تو گھر والوں نے انہیں حق دیا اور نہ ہی معاشرے نے، یوں دربدر کی ٹھوکریں عاشی کا مقدر بنیں۔عاشی جیسے دوسرے خواجہ سرابھی یہی شکوہ کرتے ہیں کہ گھر ہو یا باہر انہیں قدم قدم پر سماجی ناانصافی کا سامنا ہے۔ خواجہ سرا کہتے ہیں کہ اگر ان سے امتیازی سلوک روا نہ رکھا جائے اور انہیں نارمل انسانوں والے تمام حقوق دیے جائیں تو وہ بھی معاشرے کے فعال شہری بن سکتے ہیں۔