قومی دفاع

چینی فوجی دستے کی 23مارچ کی پریڈ میں شرکت پاک چین مثالی تعلقات کا مظہر ہے، ترجمان پاک فوج

بیجنگ (ملت + آئی این پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آ صف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ساتھ پاکستان کا ہر شہری چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے، چینی فوج کے دستے کی 23 مارچ کی پریڈ میں شرکت چین پاک مثالی تعلقات کا مظہر ہے،”آپریشن رد الفساد ” کے تحت پاکستان سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا،بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی ہماری دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کی سازش ہو سکتی ہے، بھارت کشمیر سمیت تمام مسائل بات چیت کے زریعے حل کرے،ہماری دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں خلل نہ ڈالے۔بیجنگ میں چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کی اردو سروس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ ساتھ پاکستان کا ہر شہری چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پریڈ تو ہوتی رہتی ہے لیکن چینی فوج کا ایک دستہ پاکستان فوج کی 23 مارچ کی پریڈ میں شرکت کر رہا ہے جو چین پاک مثالی تعلقات کا مظہر ہے جب سے پاکستانی عوام نے یہ خبر سنی ہے تو ان میں ایک بہت بڑی خوشی کی لہر دوڑ اٹھی ہے آپ دیکھیں گے کہ پریڈ والے دن پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کس طرح چینی دستے کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔انہوں نے کہا چین اور پاکستان کی لیڈر شپ جب ملتی ہے تو یہ دورہ نہیں ہوتا بلکہ ایک ہی خاندان کے لوگ آپس میں ملتے ہیں ۔سی پیک پاک چین دوستی کا مظہر ہے اس کی حفاظت صرف ایک آرمی ڈویژ ن نہیں کر رہا بلکہ ہر پاکستانی کر رہا ہے انہوں نے کہا سی پیک منصوبے میں زیادہ سٹرکوں کی تعمیر تھی جسمیں سے 870 کلومیٹر سٹرکیں بن چکی ہے اور ان میں سے زیادہ فاٹا کے علاقے میں بنی ہیں اس سے فاٹا اور پاکستان کی ساری عوام مستفید ہو گی۔ انہوں نے کہا جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا اس وقت تک بھارت سے تعلقات میں کشیدگی رہے گی کیو نکہ مسئلہ کشمیر ہی تمام مسائل کی جڑ ہے اور کشمیر کی عوام کے خواہش کے مطابق اس کا حل ضروری ہے انہوں نے کہا گزشتہ کئی سال سے دہشتگردی کے خلاف جو جنگ لڑ رہا ہے اس کا زیادہ تر علاقہ پاکستان اور افغانستان کے بارڈ کے ساتھ آج بھی ہمارے دو لاکھ سے زائد فوجی دستے وہا پر موجود ہیں اور جب بھارت کی جانب سیسیزفائر کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہمیں ادھر بھی دیکھنا بڑتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ بھارت کی یہ حرکت ہماری دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کی سازش ہو سکتی ہے ہم چاہتے ہیں بھارت کشمیر سمیت تمام مسائل بات چیت کے زریعے حل کرے اور ہمیں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خلل نہ ڈالے ۔میجر جنرل آ صف غفور نے کہا کہ “آپریشن رد الفساد ” ملک گیر آپریشن ہے اس سے پورے ملک سے دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔انہوں نے اس موقع پر چین اور پاکستان کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کو بھر پور سراہا۔ انہوں نے کہاٖ چینی ائیرڈیفنس سسٹم نے ہماری دفاعی قوت کع مزید مضبوط کیا ہے