قومی دفاع

آرمی چیف سےگولڈ میڈل حاصل کرنے والی پاک فوج کی ٹیم کی ملاقات

آرمی چیف سےگولڈ میڈل حاصل کرنے والی پاک فوج کی ٹیم کی ملاقات
راولپنڈی:(ملت آن لائن) پبری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانیہ میں منعقدہ ” ایکسرسائزکیمبرین پیٹرول” میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پاک فوج کی ٹیم نے ملاقات کی ‘یہ مشقیں 13 تا 22 اکتوبر برطانیہ میں منعقد ہوئی تھیں ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ’’ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول‘‘ میں 131 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ان مشقوں میں فوجی جوانوں کا سخت پیٹرولنگ ٹیسٹ لیا جاتا ہے ۔پاک فوج کی ٹیم نے مسلسل تیسری مرتبہ اور مجموعی طور پر چوتھی مرتبہ ان مشقوں میں گولڈ میڈ ل حاصل کیا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔کیمبرین پیٹرول سخت جسمانی مشق ہے جو مشن کو حاصل کرنے کے لئے ٹیم ورک پر توجہ مرکوز کرتی ہے ۔مشقوں کے دوران برطانیہ کے دشوار گذار پہاڑی راستے پر8جوانوں پر مشتمل ٹیم 40کلو کمبیٹ گیئر کو چیلینجز سے نبردآزاما ہوتے ہوئے منزل تک پہنچایا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ’’ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول‘‘ میں 131 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ان مشقوں میں فوجی جوانوں کا سخت پیٹرولنگ ٹیسٹ لیا جاتا ہے ۔پاک فوج کی ٹیم نے مسلسل تیسری مرتبہ اور مجموعی طور پر چوتھی مرتبہ ان مشقوں میں گولڈ میڈ ل حاصل کیا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔کیمبرین پیٹرول سخت جسمانی مشق ہے جو مشن کو حاصل کرنے کے لئے ٹیم ورک پر توجہ مرکوز کرتی ہے ۔