قومی دفاع

آرمی چیف سے جان نکلسن اور رچرڈ اولسن کی ملاقات

راولپنڈی: (آئی این پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن اور افغانستان میں اتحادی افواج کے سربراہ جنرل جان نکلسن نے وفد کے ہمراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور پاک افغان بارڈر مینجمنٹ پر بات چیت کی گئی۔ امریکی وفد نے خطے میں استحکام اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے عزم اور کوششوں کو سراہا۔