قومی دفاع

آرمی چیف کا ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف کی قربانیوں کوخراج تحسین

ایبٹ آباد: (اے پی پی) آرمی میڈیکل سنٹر ایبٹ آباد کے دورہ کے دوران جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات میں آرمی میڈیکل کور نے خدمت کیلئے ہمیشہ لبیک کہا۔ آرمی چیف نے فوجی ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن، بالخصوص جگر ٹرانسپلانٹ اور اعضاء کی سرجری کے سینٹرز کے قیام کیلئے آرمی میڈیکل کور کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ ڈاکٹروں کیلئے ضروری ہے کہ طبی شعبے میں ہونے والی تمام تحقیق سے آگاہ رہیں۔ آرمی چیف نے لیفٹننٹ جنرل آصف ممتاز سکھیرا کو اے ایم سی کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے اورشہداء کی یادگار پر فاتحہ خوانی بھی کی۔